ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکہ:ریاست اوریگون میں ٹرمپ مخالف مظاہروں میں تشدد

امریکہ:ریاست اوریگون میں ٹرمپ مخالف مظاہروں میں تشدد

Sat, 12 Nov 2016 11:26:41    S.O. News Service

واشنگٹن11؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں مظاہروں نے پرتشدد صورتحال اختیار کر لی ہے۔پورٹ لینڈ میں سڑکوں پرہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے دکانوں اور گاڑیوں کی شیشے توڑے ہیں جبکہ پولیس نے مظاہرے کو فساد قرار دے دیاہے۔مظاہرین کی جانب سے کریکرز پھینکے گئے جبکہ ایک بڑے کوڑے دان کو بھی آگ لگا دی گئی۔خیال رہے کہ مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں گذشتہ روز کے مقابلے میں مظاہرین کی تعداد کم رہی ہے۔زیادہ ترمظاہرین نوجوان تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی صدارت نسلی اور صنفی تقسیم پیدا کرے گی۔اس کے ردعمل میں ڈونلڈٹرمپ نے ٹویٹ کی ہے کہ مظاہرے ’’بہت نامناسب‘‘ہیں۔اس سے قبل انھوں نے وائٹ ہاؤس سے صدر براک اوباما سے ملاقات کی تھی اور اچھے ایک اچھا شخص بیان کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں جمعرات کی شام فلاڈیلفیا، بالٹیمور، سالٹ لیک سٹی اورگرینڈریپڈزسمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔فلاڈیلفیا میں مظاہرین سٹی ہال کے قریب جمع ہوئے اورانھوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ہمارا صدر نہیں‘‘’’امریکہ کو سب کے لیے محفوظ بناؤ‘‘جیسے نعرے درج تھے۔


Share: